Oct ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • فلسطین میں مزید 3 ہزار صیہونی کالونیوں کی تعمیر کا منصوبہ

اسرائیل نے غرب اردن میں مزید 3 ہزار صیہونی کالونیوں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق عبری زبان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کی سرزمین سے وابستہ ادارے نے غرب اردن میں صیہونیوں کیلئے 3 ہزار 144 گھر تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔

اسرائیل کے نئے وزیر اعظم نفتالی بنٹ کی حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے بعد غرب اردن میں اتنے بڑے پیمانے پر گھروں کی تعمیر کا یہ پہلا منصوبہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں آٹھ سو نئے رہائشی مکانات کی تعمیر کی منظوری دی تھی- صیہونی حکومت کے اس فیصلے پر اقوام متحدہ سمیت مختلف بین الاقوامی اداروں اور ملکوں نے شدید تنقید کی ہے-

 

ٹیگس