Oct ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت اس وقت بہت کمزور و ناتواں ہے: اسماعیل ہنیہ

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اس وقت بہت زیادہ کمزور پوزیشن میں ہے اور علاقے میں وہ اس سے زیادہ اثرورسوخ پیدا کرنے کی توانائی نہیں رکھتی۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے بارے میں طے کئے گئے تمام سمجھوتے منسوخ کردیں۔

انھوں نے کہا کہ علاقے میں اپنا اثر و رسوخ پیدا کرنے کے لئے صیہونی حکومت کی کوششیں، علاقے کی اقوام کے ادراک و آگاہی میں کسی بھی قسم کی تبدیلی پر منتج نہیں ہوں گی۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ تل ابیب کے ساتھ تعلقات کی بحالی، کسی طرح سے فلسطین اور بیت المقدس کے حق میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ عرب ملکوں منجملہ بحرین اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات، ایسی حالت میں معمول پر لائے جا رہے ہیں کہ غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں مظلوم فلسطینیوں کی سرکوبی مسلسل جاری ہے اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ ترین جرائم کا ارتکاب روزانہ کی بنیادوں پر تمام تر شدت کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

ٹیگس