سوڈان میں بحران شدت کے ساتھ جاری
سوڈان میں فوجی بغاوت کے ساتھ ہی سیاسی بحران اور سوڈانی عوام کی جانب سے بغاوت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم سمیت اس ملک کے مختلف شہروں میں فوجی بغاوت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ عوام ٹائروں میں آگ لگا کر ہائی وے اور شاہراہوں کو بند کر رہے ہیں اور ملک میں فوجی بغاوت سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ملک میں فوجی بغاوت کے خلاف سوڈان کی جاب یونین نے ایک بیان میں سوڈان کی فوجی کونسل اور ٹاسک فورس کی تحلیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فوج کی تسلط پسندی کے خاتمے اور سوڈانی عوام کے عزائم کے حق میں عالمی برادری کی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سوڈان میں فوجی بغاوت اور سڑکوں پر عوامی احتجاج نیز فوجی اہلکاروں اور بغاوت مخالف مشتعل عوام میں جاری جھڑپوں کے دوران اب تک دسیوں افراد ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔