افغانستان میں برفانی تودے گرنے سے جنوبی و شمالی علاقوں کا رابطہ منقطع
Nov ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
شمالی افغانستان میں سالنگ کے راستے میں برفباری اور برفانی تودے گرنے کی بنا پر بند کر دیئے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالنگ کے راستے برف باری اور برفانی تودے گرنے کی بنا پر بند ہیں جس کی بنا پر شمالی افغانستان کا جنوبی افغانستان سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالنگ کے ادارۂ راہداری نے اعلان کیا ہے کہ شدید برفباری کے بعد سالنگ کا راستہ بند کر دیا گیا تاکہ لوگوں کی جان کو ممکنہ خطرات سے بچایا جا سکے۔
برفباری کی بنا پر اس علاقے میں گاڑیاں بہت سست رفتاری کے ساتھ چل رہی تھیں اور ڈرائیوروں کو کافی دشواریوں کا سامنا تھا۔
واضح رہے کہ سالنگ روڈ اور وہاں کی سرنگ، شمالی افغانستان کو ملک کے جنوبی علاقے سے متصل کرنے کا اہم تریں ذریعہ ہے۔