شام پر ترکی کا ڈرون حملہ ، 3 شامی باشندے جاں بحق
شام کے شہر قامشلی میں ترکی کے ڈرون حملے میں 3 شامی باشندے جاں بحق ہو گئے۔
شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج نے کل شام کے شہر قامشلی کے علاقے الهلالیه میں ایک گاڑی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 شامی باشندے جاں بحق ہو گئے۔
ترکی نے ڈرون حملہ ایسے میں کیا کہ جب گزشتہ ہفتوں کے دوران ترکی کی فوج نے شام کے شمال مشرق میں کرد نیم فوجی ملیشیا کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
امریکہ اور اس کے اتحادی دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بہانے شامی حکومت کی اجازت کے بغیر اس ملک کے بعض حصوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور دہشتگردوں کو اربوں ڈالر کے ہتھیار بھی فراہم کر چکے ہیں۔ ترکی اور واشنگٹن نے سات اگست کو اتفاق کیا تھا کہ شمالی اور مشرقی شام میں ایک محفوظ علاقہ قائم کریں۔ فریقین نے ایک مشترکہ آپریشنل کمانڈ ہیڈکوارٹر قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ حکومت شام نے ترکی اور امریکہ کے اقدامات کی ہمیشہ ہی مخالفت کی ہے۔