Nov ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
  • افغانستان میں سیکڑوں داعشی عناصر کی گرفتاری

افغانستان میں طالبان نے مختلف علاقوں سے داعش دہشت گرد گروہ کے چھے سو عناصر کو گرفتار کرلیا۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کی انٹیلیجینس  ادارے  نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے چھے سو عناصر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔  طالبان کی عبوری حکومت کے انٹیلیجینس ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے سے قبل جیلوں سے داعشی عناصر کا فرار افغانستان میں بدامنی و دہشت گردانہ حملوں کا باعث بنا ہے۔

افغانستان میں طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد اس ملک کے مختلف صوبوں منجملہ ننگرہار، کنڑ، خوست، کابل، قندہار اور قندوز میں متعدد حملے اور دہشت گردانہ بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں سیکڑوں کی تعداد میں بے گناہ عام شہری مارے جا چکے ہیں۔ افغانستان میں طالبان کے بر سر اقتدار آنے کے بعد بیشتر حملوں اور دھماکوں کی ذمہ داری، دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی ہے، حالانکہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے ملک میں داعش دہشت گرد گروہ کا قلع قمع کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

 

ٹیگس