Nov ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات اور شام نے دس برسوں کے بعد باہمی تعاون کے پہلے معاہدے پر دستخط کئے

متحدہ عرب امارات اور شام نے دس برسوں کے بعد پہلی بار ریف دمشق میں ایک بجلی گھر کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت بجلی نے دمشق کے مضافات میں واقع تشرین بجلی گھر کے قریب تین سو میگاواٹ بجلی  پیدا کرنے کے لئے بجلی گھربنانے کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

یاد رہے کہ  گزشتہ منگل  کو متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ عبداللہ بن زائد آل نہیان نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دمشق کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے میں انھوں نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی اور مختلف میدانوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے، بالخصوص اہم میدانوں میں تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

عبداللہ بن زائد کا دورہ دمشق اور بشاراسد سے ان کی ملاقات کو میڈیا نے کافی اہمیت دی ہے۔  ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بن زائد نے شام کے صدر سے عرب لیگ میں شام کی واپسی کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

ٹیگس