Nov ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۲:۲۶ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کے ہاتھوں ایک اور امریکی ڈرون ڈھیر

یمنی فوج نے ملک کی فضاؤں میں جاسوسی میں مصروف ایک اور امریکی ڈرون کو مار گرایا۔

یمنی فورسز کے مطابق جاسوسی ڈرون اسکین ایگل کو صوبے مآرب میں اس وقت مار گرایا جب یہ ڈرون جاسوسی آپریشن کر رہا تھا۔ یہ امریکہ کا بنا ہوا ڈرون ہے جسے یمن کے خلاف سعودی اتحاد بکثرت استعمال کرتا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے سنیچر کے روز اس واقعے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں بنا یہ ڈرون صوبے مآرب کے ’الجوبہ‘ علاقے میں یمنی فورسز کے اینٹی ایئر کرافت سسٹم کا نشانہ بنا۔

یحیی سریع نے مزید بتایا کہ اس ڈرون کو ایک خاص اسلحے سے مار گرایا گیا جسکی تصویر جلد ہی شائع کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ یمنی فورسز انے س ڈرون کو مار گرانے کے ساتھ ہی رواں سال میں اب تک 6 اسکین ایگل ڈرون طیاروں کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ٹیگس