محمد علی الحوثی: دشمن اگر ریڈ لائن کو پار کرنے کی جرات کرے گا تو یمن پوری طافت سے جواب دے گا
Oct ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ نے کہا ہےدشمن اگر ریڈ لائن کو پار کرنے کی جرات کرے گا تو یمن پوری قوت کے ساتھ اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔،
سحرنیوز/عالم اسلام: محمد علی الحوثی نے جہادِ اسلامی فلسطین کے شہداء کی شہادت پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یمن دشمن کی طرف سے معاہدے کی پاسداری کو مسلسل مانیٹر کر رہا ہے اور اگر دشمن نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو ہم بھر پور جواب دیں گے۔
ان کا کہنا تھا یمن غزہ کے محاصرے اور انسانی امداد کی روک تھام کی شدید مذمت کرتا ہے اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کا ذمہ دار ثالث طاقتوں اور امریکہ کو قرار دیتا ہے۔