موصل میں داعش کی دراندازی کی کوشش حشد الشعبی نے ناکام بنا دی
Nov ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے بچے کھچے عناصر نے عراق کے صوبے نینوا کے موصل شہر میں نفوذ کی کوشش کی جسے رضاکار فورس حشد الشعبی نے ناکام بنا دیا۔
الفرات نیوز کے مطابق، تکفیری دہشتگردوں نے اتوار کے روز صوبے نینوا کے کچھ علاقوں میں دراندازی کی کوشش کی جسے حشد الشعبی نے ناکام بنا دیا۔ داعش نے موصل کے الحضر اور شہر کے کچھ جنوبی علاقوں میں بھی درآنے کی کوشش کی تھی۔
اس کارراوئی کے دوران حشد الشعبی اور داعش کے بیچ جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں تکفیری عناصر فرار کرنے پر مجبور ہوئے۔
اس سے پہلے حشد الشعبی نے گذشتہ ہفتے صوبے صلاح الدین میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس کارروائی میں حشد الشعبی نے داعش کے کئی مخفی ٹھکانوں کا پتہ لگا کر اسے تباہ کیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران کئی دہشتگردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔