Nov ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۴ Asia/Tehran

آوی ہار ایوِن کو صیہونیوں کے میزائل اور فضائی پروگرام کا سرغنہ (میزائل مین) کہا جاتا ہے جو فلسطینی مظاہروں کے دوران آگ سے جھلس کر ہلاک ہو گیا۔

آوی ہار ایوِن کو صیہونیوں کے میزائل اور فضائی پروگرام کا سرغنہ (میزائل مین) کہا جاتا ہے۔ رواں برس صیہونی ذرائع ابلاغ نے 7 جون کو اسکی ہلاکت کی خبر دی تھی۔ اطلاعات کے مطابق صیہونیوں کے میزائل اور فضائی پروگرام کا یہ اہم ترین عہدے دار فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی جرائم کے خلاف جاری فلسطینیوں کے اعتراضات کے دوران زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہوا تھا۔

صیہونی ذرائع نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی ہےجس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نامعلوم افراد عکا شہر میں واقع ’’ہوٹل افندی‘‘ کو نظر آتش کر رہے ہیں جس میں یہ شخص قیام پذیر تھا۔

اس واقعے میں آوی ہار ایوِن بری طرح جھلس جانے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا مگر وہ زخموں کی شدت کے باعث جاں بر نہ ہو سکا اور ہلاک ہو گیا۔

ٹیگس