غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کر رہے فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کا حملہ، دسیوں زخمی
مقبوضہ ویسٹ بینک میں فلسطینیوں کے مظاہرے کو کچلنے کے لئے صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کی جس میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ ویسٹ بینک کے قلقیلیہ کے مشرقی حصے میں واقع کفر قدوم میں فلسطینیوں کے ہفتہ وار مظاہرے کو کچلنے کی کوشش کی۔ فلسطینی، غاصب صیہونی حکومت کی غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔
کفرقدوم میں عوامی استقامت کو ہماہنگ کرنے والے مراد شتیوی نے کہا صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے فائر کئے جس میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
فلسطین کی زمین پر صیہونیوں کے قبضے اور غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف ہر جمعہ اور سنیچر کو کفر قدوم کے فلسطینی مظاہرہ کرتے ہیں۔
غاصب صیہونی حکومت کی بستیوں کی تعمیر کو اقوام متحدہ نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔ بہت سے ملکوں نے صیہونی حکومت سے غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کی وجہہ سے تعلقات منقطع کر لئے ہیں۔
حالیہ ہفتوں میں فلسطینی جوانوں و نوجوانوں کے خلاف صیہونی فوجیوں کے جارحانہ اور بہیمانہ اقدامات میں شدت آگئی ہے۔