Nov ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکی ٹال مٹول پر طالبان کا اعتراض

پاکستان میں طالبان کے سفارتخانے کے نو مقرر چارج ڈی افیئرز نے کہا ہے کہ طالبان نے تسلیم کئے جانے کی سبھی شرايط پوری کر دی ہیں۔

اسلام آباد میں طالبان کے چارج ڈی افیئرز سردار احمد شکیب نے ایک اجلاس میں کہا کہ طالبان نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کئے جانے کی سبھی شرطیں پوری کردی ہیں۔

انہوں نے دعوا کیا کہ امارت اسلامیہ نے بین الاقوامی معیار کے مطابق تسلیم کئے جانے کے لئے ضروری سبھی شرایط پوری کر دی ہیں، لیکن امریکہ کی طرف سے مستقل ٹال مٹول ہو رہی ہے۔“

یہ ایسی حالت میں ہے کہ ابھی تک کسی بھی ملک نے طالبان حکومت کو قانونی حکومت کا درجہ نہیں دیا ہے۔

ٹیگس