Nov ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۸ Asia/Tehran
  • عرب امارات نے کابل میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا

ذرائع ابلاغ نے طالبان کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے کابل میں اپنے سفارتخانے کو دوبارہ کھول دیا ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق افغانستان کی عبوری حکومت کے نائب ترجمان احمد اللہ واثق نے خبر دی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے کابل میں اپنے سفارتخانے کے اوپر اپنا پرچم لہرا دیا ہے۔

واثق نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ امارات کا یہ اقدام بہت اچھا ہے جو بہت سے دیگر مثبت اقدامات کا باعث ہو گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ افغانستان اور امارات کے عملی طور پر اچھے تعلقات ہیں جن میں ہمیں مزید توسیع کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ طالبان نے رواں برس اگست کے مہینے میں افغانستان کا اقتدار اپنے اختیار میں لے لیا تھا مگر تاحال انکی حکومت کو کسی بھی ملک نے باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔

ٹیگس