افغان طلبہ کا پاکستانی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ
Nov ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
درجنوں افغان طلبہ نے ویزے جاری نہ کرنے کے خلاف کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی یونیورسٹیوں کی جانب سے اسکالر شپ کی دستاویزات ہونے کے باجود ہمیں پاکستان کا ویزہ جاری نہیں کیا جارہا۔
ان کا کہنا ہے کہ تعلیمی سال شروع ہوئے چھے ہفتے گزر چکے ہیں اور وہ بدستور ویزے جاری کیے جانے کے منتظر ہیں۔
کابل میں پاکستانی سفارت خانے نے، اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اس سے پہلے درجنوں افغان طلبہ نے کابل میں ہندوستانی سفارت خانے کے سامنے بھی مظاہرہ کیا تھا۔
افغان طلبہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں کی جانب سے اسکالرشپ مل جانے کے باوجود انہیں ہندوستانی سفارت خانہ ویزے جاری کرنے سے گریز کر رہا ہے۔