Nov ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
  • انتخابات کے نتائج کے مخالفین سیاسی راستہ اختیار کریں : مقتدی صدر

عراق میں صدر دھڑے کے رہنما نے انتخابی نتائج پر اعتراض کرنے والوں سے قانونی راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صدر دھڑے کے رہنما مقتدی صدر نے عراق میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کے حوالے سے اقوام متحدہ کے رہنما جنین هنیس پلاسخارت کے بیان کو امید افزا قرار دیا ہے۔

صدر دھڑے کے لیڈر نے سبھی لوگوں سے تحمل سے کام لینے اور انتخابات کے نتائج پر اعتراض کرنے کے لئے قانونی راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی۔

مقتدی صدر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے  کہا کہ عراقی عوام ایک قومی حکومت کی تشکیل چاہتے ہیں تا کہ اس ملک میں امن و امان اور قانون کی بالا دستی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نمائندے نے انتخابات میں دھاندلی نہ ہونے  کی جانب اشارہ کیا اس لئے عدالت کو چاہئیے کہ وہ ہونے والے احتجاج کے خاتمے کیلئے سیاسی دباو میں نہ آئے۔

واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے انتخابات کے نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی بہت سی پارٹیوں اور انتخابی امیدواروں نے الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ نتائج پراعتراض کرتے ہوئے نتائج کے اعلان میں شفافیت کا مطالبہ کیا۔

عراق میں عام انتخابات میں صدر دھڑے کو 73 سیٹیں ملیں۔

ٹیگس