دنیا اگر ہم سے اشتراک عمل چاہتی ہے تو ہمیں تسلیم کے: طالبان
افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے دنیا سے خود کو تسلیم کرنے کی اپیل کی ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے وزیر برائے عوامی امور عبد المنان عمری نے عالمی برادری پر افغانستان سے منھ موڑ لینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر دنیا افغانستان کے ساتھ اشتراک عمل چاہتی ہے تو اسے طالبان حکومت کو تسلیم کرنا پڑے گا۔
عبد المنان عمری نے مزید کہا کہ دنیا افغانستان کے مسائل اور بحران کی بات کرتی ہے لیکن اس کے حل کے لئے کچھ نہیں رہی ہے۔ طالبان کے وزیر برائے عوامی امور نے یہ کہتے ہوئے کہ ابھی تک کسی بھی ملک نے طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا، دعوا کیا کہ جو کچھ ضروری تھا طالبان نے کیا لیکن عالمی برادی طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے سلسلے میں دہرا رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔
یاد رہے کہ طالبان نے پندہ اگست کو افغانستان کی حکومت اپنے ہاتھ میں لے لی لیکن ابھی تک کسی بھی ملک نے اسے تسلیم نہیں کیا۔