Dec ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۸ Asia/Tehran
  • عراق، سامراء کے روضہ مبارک پر حملے کی سازش کا انکشاف

عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے خبر دی ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر سامراء شہر میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ خونخوار دہشت گرد گروہ داعش، عراق کے شہر سامراء میں بڑی دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

ایک عراقی ویب سائٹ نے سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ خفیہ شعبے کو یہ خبر ملی ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش، سامراء میں بڑا حملہ کر سکتا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے میں حضرت امام علی نقی علیہ السلام اور حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے روضہ ہائے مبارک، سامراء کے مشغول بازار اور لوگوں کی بھیڑ کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

اس سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ یہ دہشت گردانہ کاروائی ایک کاربم سے کی جا سکتی ہے اور یہ کار بم الاسحاقی علاقے سے وہاں پہنچائی جائے گی۔

اسی تناظر میں عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے داعش کے ایک دہشت گرد کو ہلاک اور جنوبی سامراء میں اس دہشت گرد گروہ کے 6 خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

ٹیگس