Dec ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran

ویڈیو میں طالبان اور ایران کی بارڈر سکیورٹی فورس کے درمیان ہوئی جھڑپ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

گزشتہ روز افغانستان کی سرحد پر تعینات طالبان عناصر کے ساتھ ایرانی سرحد کے محافظوں کی اُس وقت جھڑپ شروع ہو گئی جب طالبان عناصر نے ایک غلط فہمی کی بنیاد پر ایران کی سرحدوں کی جانب فائرنگ شروع کر دی۔ ایران کی فوج نے بھی فوراً طالبانی فائرنگ کا جواب دیا تاہم کچھ دیر بعد غلط فہمی کا ازالہ کر کے اپنی فائرنگ کا سلسلہ بند کر دیا۔

ماجرا اُس وقت شروع ہوا کہ جب طالبان کو یہ لگا کہ سرحد کے قریب کام کر رہے ایرانی کسان سرحد کو پھاند کر افغانستان کے حدود میں داخل ہو گئے ہیں۔

ایران و افغانستان کی باڈر لائن سے کچھ سو میٹر کے فاصلے پر ایرانی فوج نے مسلح شرپسند عناصر اور اسمگلروں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک دیوار بنا رکھی ہے جسے وقت ضرورت استعمال کیا جاتا ہے۔ مگر جس وقت ایرانی کسان اُس دیوار کو پھاند کر تھوڑا اور آگے بڑھ گئے تو طالبان نے اُن پر فائرنگ شروع کر دی۔

ٹیگس