Dec ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  • انصاراللہ کا ایک اور تاریخی کارنامہ، 7200 جوڑوں کی اجتماعی شادی

ملک میں جاری سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی جارحیت کے درمیان یمن میں سات ہزار دسے زائد نوجوان جوڑوں کی اجتماعی شادی کے لئے عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ایران پریس کے مطابق یمن کی نینشل سالویشن حکومت کی جانب سے دارالحکومت صنعا میں سات ہزار دوسو جوڑوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک کرنے کے لئے ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب کو یمن کی قومی حکومت کے نگران اعلیٰ اور تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبد الملک بدرالدین الحوثی نے مختصراً خطاب کرتے ہوئے حضار اور انکے اہل خانہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔

اس تقریب میں بڑی تعداد میں ایسے معذور نوجوان نظر آ رہے تھے جنہوں نے جارح سعودی اتحاد کے حملوں کے مقابلے میں اپنے وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنے اعضائے بدن کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

یمن کو مارچ دوہزار پندہ سے امریکی و مغربی حمایت یافتہ سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی بہیمانہ جارحیت کا سامنا ہے جس کے دوران اب تک لاکھوں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں، مگر اسکے باوجود یمنی عوام سال کے دوران مختلف قومی، ملی، مذہبی اور اہم سیاسی مناسبتوں پر عظیم الشان اجتماع کر کے اپنے فولادی عزم و ارادے کا اعلان کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس