ترکی کے صدر کو بم دھماکے سے اڑانے کا منصوبہ ناکام
Dec ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
ترکی کے سرکاری ٹیلیویژن چینل نے کہا ہے کہ رجب طیب اردوغان کی جانب سے خطاب کرنے والی جگہ سے ایک بم برآمد ہوا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس بم کو پولیس کی ایک گاڑی کے نیچے رکھا گیا تھا۔
ترکی کے صدر کو بم سے اڑانے کی خبر ایسے میں سامنے آئی ہے کہ جب گزشتہ دنوں کے دوران ترکی سخت اقتصادی بحران سے دوچار ہے اور اس ملک کی کرنسی کی گراوٹ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ دنوں کے دوران ڈالر کے مقابلے میں لیرکی قدر44 فیصد کمی واقع ہوئی ۔
نرکی کے صدر نے گزشتہ 2 سال کے دوران اسٹیٹ بینک کے 3 سربراہوں کو تبدیل کیا۔ جبکہ ترک صدر نے چند روز قبل ترکی کے اقتصادی وزیر کو بھی ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔