Dec ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • فلسطینی نوجوان کی شہادت پسندانہ کارروائی

اسرائیل کی جاری جارحیت کے جواب میں فلسطینی نوجوان نے شہادت پسندانہ کارروائی کی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج صبح ایک فلسطینی نوجوان نے غرب اردن  کے «جباره» چیک پوسٹ پر شہادت پسندانہ کارروائی کرتے ہوئے ایک اسرائیلی فوجی پر گاڑی چڑھا دی جس سے وہ بری طرح زخمی ہوا تاہم اسرائیل کے دہشتگرد فوجیوں کی فائرنگ سے یہ فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق جس صیہونی فوجی پر گاڑی چڑھائی گئی تھی اس کی حالت تشویشناک ہے اور اسے «تل هشومیر» کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نومبر کے مہینے میں بھی ایک فلسطینی نوجوان نے شہادت پسندانہ کارروائی کی جس میں ایک صیہونی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے تھے۔

ٹیگس