Dec ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • الخلیل میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپ

غرب اردن کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق شہرالخلیل کے علاقوں میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپیں اس علاقے کے فلسطینیوں کے گھروں پر صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں کے بعد شروع ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے ان حملوں میں فلسطینیوں کے خلاف زہریلی گیس کے گولے داغے اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں۔

جمعے کو بھی صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر رام اللہ پر حملہ اور حماس کے پانچ اراکین کو گرفتار کرلیا تھا۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونیوں کے اس حملے میں تحریک حماس کے رکن شیخ فلاح ندی اور سامی حسین کو گرفتارکرلیا گیا۔

گزشتہ رات بھی صیہونی فوجیوں نے نابلس میں ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ فلسطینی استقامتی تحریکوں نے صیہونیوں کو غرب اردن میں فلسطینیوں کے خلاف دشمنانہ اقدامات تیز کرنے کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔

ٹیگس