شامی عوام نے غاصب امریکی دہشتگردوں کو خوار کر دیا
شام میں امریکہ مخالف عوامی جذبات میں شدت بڑھتی جا رہی ہے جس کے پیش نظر وہاں عوام اور امریکی دہشتگروں کے مابین ٹکراؤ کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
شام کی خبررساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کی شب ایسا ہی ایک اور واقعہ ایک بار پھر المتینیہ دیہات کے قریب اُس وقت پیش آیا جب امریکی دہشتگردوں نے اُس علاقے سے گزرنا چاہا مگر وہاں کے عوام نے اُن کا راستہ روک کر انہیں واپس جانے پر مجبور کر دیا۔
چند دہشتگردوں اور بکتربند گاڑیوں پر مشتمل امریکی کاروان مقامی باشندوں کی مزاحمت کے سامنے ٹک نہ سکا اور وہ علاقے سے واپس لوٹنے پر مجبور ہو گیا۔ اس سے قبل قامشلی شہر کے جنوبی میں تل ذہب علاقے میں بھی عوام نے امریکی دہشتگردوں کا راستہ روک کر انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا تھا۔
یاد رہے کہ امریکی دہشتگرد شام کی قانونی حکومت کی اجازت کے بغیر برسوں سے دہشتگردی سے مقابلے کے بہانے شام کے مختلف علاقوں پر قابض ہیں اور اُس کے تیل اور غلات جیسے قدرتی ذخائر کی لوٹ مار میں مصروف ہیں، تاہم علاقے میں امریکہ کے سوپر پاور ہونے کا کھوکلا بت بکھر چکا ہے اور مغربی ایشیا کے مختلف علاقوں میں عوامی مزاحمت کے سامنے انکی ہزیمت و شکست کی خبریں وقتا فوقتا منظر عام پر آنے لگی ہیں۔