Dec ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۹ Asia/Tehran
  • داعش کے خلاف عراقی فورسز کی کارروائی، تین سرنگیں تباہ

عراق کے مغربی صوبے الانبار میں دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف عراقی پولیس نے پیش قدمی کرتے ہوئے تین سرنگوں کا پتہ لگا کر انہیں تباہ کر دیا۔

المعلومہ ویب سائٹ کے مطابق، عراق کے ایک سکورٹی ذریعے نے پیر کے روز کہا کہ پولیس نے مغربی صوبے الانبار کے القائم اور الرطبہ علاقوں میں پیش قدمی کرتے ہوئے ایسی تین سرنگوں کا پتہ لگاکر انہیں تباہ کر دیا جسے داعش اشیاء خورد و نوش اسلحوں اور رسد کے طور پر کام آنے والی چیزوں کو رکھنے کے لئے استعمال کرتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، عراقی پولیس نے بیابانی علاقوں سے داعش کے صفائے کے لئے کارروائی تیز کر دی ہے اور فضائیہ نے بھی داعش کے چھپے ہوئے ٹھکانوں کا پتہ لگانے کے لئے اپنے آپریشن تیز کر دیئے ہیں۔

گزشتہ جمعے کو عراقی پولیس نے خفیہ فورسز کی مدد سے القائم اور الرطبہ میں ایک کارروائی میں داعش کے لئے ضرورت کی اشیاء فراہم کرنے اولے ایک شخص کو دھر دبوچا تھا۔

 

ٹیگس