Dec ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۷ Asia/Tehran

فلسطین/غزہ؛ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے جوانوں نے ایران کے عظیم الشان شہید کمانڈر، شہید راہِ قدس جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر کے ساتھ شہر ککی سڑکوں اور گلی کوچوں میں مارچ کیا۔ یہ مارچ مذکورہ تنظیم کے یوم تاسیس کے موقع پر غزہ میں انجام پایا۔

ہمارے نمائند کے مطابق شہید قاسم سلیمانی کی تصاویر کے ساتھ یہ پریڈ، عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے یوم تاسیس کے موقع پر انجام پائی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق، عوامی محاذ کے ہزاروں حامی اور فلسطینی استقامی گروہوں کے متعدد سرکردہ رہنما بھی پریڈ کے مقام پر موجود تھے۔

پریڈ کے شرکا نے ایسے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے والے ملکوں کے خلاف متحدہ عرب محاذ کے قیام کے حق میں نعرے درج تھے۔

 اس سے پہلے عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے شعبہ سیاسی امور کے سربراہ ماہر الطاہر نے کہا تھا کہ شہید قاسم سلیمانی مزاحمت و استقامت کا عالمی سمبل بن گئے ہیں اور انہوں نے خطے میں امریکی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گرد امریکی فوج نے تین جنوری دوہزار بیس کو ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد ایئر پورٹ کے قریب اس وقت شہید کردیا تھا جب وہ حکومت عراق کی دعوت پر اس ملک کے سرکاری دورے پر وہاں پہنچے تھے۔

امریکی فوج کے اس بزدلانہ اور دہشتگردانہ حملے میں عراقی کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس اور ان کے محافظین بھی شہید ہوگئے تھے۔

 

Image Caption
Image Caption
Image Caption

 

ٹیگس