Dec ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  •  قومی اتحاد،  واجب شرعی ہے،  مقبوضہ ویسٹ بینک میں انتفاضہ کا آتش فشاں رکنے والا نہیں ہے : حماس

فلسطین کی اسلامی استقامتی تنظیم حماس کے سینیئر عہدیدار اسماعیل ہنیہ نے قومی اتحاد کو واجب شرعی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ ویسٹ بینک میں انتفاضہ کا آتش فشاں رکنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف عوام اور استقامتی گروہوں کے درمیان اتحاد سے ہی اسرائیل اور اس کے فلسطینیوں کے خلاف منصوبوں کے خلاف ڈٹا جا سکتا ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ مقبوضہ قدس،  صیہونی دشمن کے خلاف حماس کی لڑائی کا اصل محور ہوگا۔

المیادین ٹی وی کے مطابق، حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسما‏عیل ہنیہ نے منگل کے روز حماس کے قائم ہونے کی چوتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنی اسپیچ میں کہا: ہم اس تحریک کے آغاز کے 34 برسوں بعد بھی قوم کے حقوق کو واپس دلانے اور اپنے اصولوں پر قائم ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ قدس سمیت اسلامی مقدسات کی حفاظت کے لئے فلسطینی عوام شہادت پیش کرنے کے لئے آمادہ ہے، تاکید کی کہ  ’شمشیر قدس‘ قدس اور مسجدالاقصی کی آزادی کے ساتھ ہی نیام میں جائے گی اور یہ استقامتی محاذ کا وعدہ ہے چاہے اس کی بہت قیمت دینی پڑے۔

قابل ذکر ہے کہ اپریل میں قدس کے شیخ الجراح علاقے پر صیہونیوں کی یورش کے رد عمل میں غزہ پٹی میں استقامتی محاذ نے  ’شمشیر قدس‘ آپریشن شروع کیا اور 11 دنوں تک چلے اس آپریشن کے نتیجے میں مقبوضہ فلسطین پر 11 ہزار راکٹ مارے جس کے نتیجے میں مقبوضہ فلسطین میں پوری طرح سناٹا چھایا رہا۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ قدس کی حمایت کے لئے ضروری ہے کہ فلسطینی عوام اور استقامتی محاذ دشمن کے خلاف متحد ہوکر ایک محاذ بنائیں۔

 

ٹیگس