Dec ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
  • اردن کے ایک فوجی کی صیہونی فوجیوں پر فائرنگ

اردن کے ایک فوجی کے صیہونی فوجیوں کی طرف مبینہ فائرنگ کرنے کی خبر سامنے آئی ہے۔

عبری زبان کے میڈیا کے حوالے سے بدھ کے روز النشرہ نے رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین سے ملی اردن کی سرحد پر، اس ملک کے ایک فوجی نے مبینہ طور پر صیہونی فوجیوں پر فائرنگ کی۔

ایک صیہونی سکورٹی ذریعے نے اس بارے میں کہا کہ اس واقعے کی تحقیق ہو رہی ہے۔

رپورٹ موصول ہونے تک اردن کے اس فوجی کے اس مبینہ اقدام کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی تھیں۔

 

ٹیگس