Dec ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • بے گناہوں کے قتل عام پر طالبان نے امریکہ سے ہرجانہ طلب کیا

طالبان نے امریکہ سے افغانستان میں جرائم کے ارتکاب کے باعث متاثرین کو ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے، کابل میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں 10 عام افراد کے قتل عام پر کسی بھی قصوروار کو سزا نہ دینے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حملے میں مارے جانے والوں کے اہل خانہ کو ہرجانہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

طالبان کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے گزشتہ 20 برس سے افغانستان میں بہت سے بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا ہے جس پر اسکی جوابدہی ہونی چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ اگست میں افغانستان سے امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے انخلاء سے پہلے امریکی فوجیوں نے کابل کے ایک رہائشی علاقے پر ڈرون سے حملہ کیا جس میں کئی عورتوں اور بچوں سمیت 10 بے گناہ افراد مارے گئے تھے۔

امریکہ اور اسکے اتحادیوں نے سنہ 2001 میں دہشتگردی سے مقابلے کے بہانے افغانستان پر حملہ کیا اور اس دوران اس نے افغانستان میں لا تعداد بے گناہوں کا قتل عام کیا اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو تباہ و برباد کردیا، تاہم وہ 20 سال بعد، اگست میں اس ملک سے ذلیل و خوار ہو کر باہر نکلنے پر مجبور ہو گیا۔

طالبان نے 15 اگست سے افغانستان میں حکومت اپنے ہاتھ میں لے لی ہے۔

 

ٹیگس