فلسطین کی آزادی کا صرف ایک راستہ "بڑے پیمانے پر استقامت" ہے: اسماعیل ہنیہ
فلسطین کے اسلامی مقاومتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ فلسطین پر صیہونی حکومت کے قبضے کے خاتمے اور فلسطین کی آزادی کا صرف ایک ہی راستہ، بڑے پیمانے پر استقامت ہے۔
فسطینی نیوز ایجنسی سما کے مطابق، اسماعیل ھنیہ نے جمعے کی شب نابلس شہر کی ’ہصیہونومش‘ کالونی میں صیہونیوں کے خلاف ہوئی کارراوئی کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی، سینچری ڈیل اور بیت المقدس کو صیہونی حکومت کے دارالحکومت قرار دیئے جانے کے اعلامیہ کو قدس اور مسجدالاقصی میں اپنی استقامت، نعروں اور میزائیلوں سے پارہ پارہ کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بیت المقدس ہی اسلامی امت کے اتحاد کی بنیاد اور صیہونی دشمن سے تنازعہ کا مرکز ہے۔
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا کہ ویسٹ بینک میں ہومش کی دلیرانہ کارراوئی اس نکتے پر تاکید ہے کہ سرزمین فلسطین سے کالونیوں کی تعمیر اور غاصبوں کے قبضے کو ختم کرنے نیز اس سرزمین کی آزادی کا بہترین متبادل بڑے پیمانے پر استقامت بالخصوص عسکریت پسندانہ استقامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی مجاہدوں کی کوشش سے بیت المقدس ایسی شمشیر کا حامل ہے جو اسکی حفاظت و حمایت کرتی ہے اور ساتھ میں اسے اسلامی امت کی بھی حمایت حاصل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو مقبوضہ ویسٹ بینک کے نابلس شہر کی ’ہومش‘ کالونی کے قریب فائرنگ کے واقعے میں دو صیہونی زخمی اور ایک ہلاک ہوگیا تھا۔