بغداد میں امریکی سفارتخانے کے قریب راکٹ حملہ
عراقی میڈیا نے بغداد کے گرین زون علاقے میں امریکی سفارتخانے کے قریب دو راکٹ لگنے کی خبر دی ہے۔
صابرین نیوز کے مطابق، سنیچر کی رات کو گرین زون مین دھماکے کی آواز سنائی دی۔ رپورٹوں میں توحید چھاونی کے قریب دو راکٹ لگنے کی خبر ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، گرین زون کے اندر خطرے کا سائرن بجنے لگا اور بغداد میں امریکی سفارتخانے میں نصب ایئر ڈیفنس سسٹم بھی حرکت میں آگیا۔
امریکی سفارتخانے میں سب سے اونچی سطح کا الرٹ جاری ہوا اور گرین زون میں داخل ہونے والے سبھی راستے بند کر دیئے گئے۔
صابرین نیوز کے مطابق، ایک راکٹ امریکی سفارتخانے کے آنگن میں گرا جبکہ دوسرے راکٹ کو ایئر ڈیفنس سسٹم نے تباہ کر دیا اور وہ سفارتخانے کے باہر گرا۔
قابل ذکر ہے کہ بغداد میں امریکی سفارتخانہ اور دہشتگرد امریکی فوجیوں کے قبضے والی چھاؤنیوں التاجی اور البلد میں حالیہ مہینوں میں متعدد بار راکٹ حملے ہوئے ہیں۔
عراقی پارلیمنٹ میں بھی اس سے متعلق بل پاس ہونے اور عراقی عوام اور سیاسی و سماجی تنظیمیں اپنے ملک سے دہشتگرد امریکی فورسز کے انخلاء کے مطالبے کے بعد ان دنوں امریکہ کے باوردی دہشتگرد عراق سے باہر نکل رہے ہیں۔