Dec ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۰:۳۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب خفیہ طریقے سے بیلیسٹک میزائل بنا رہا ہے

امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب بیلیسٹک میزائل بنا رہا ہے۔

امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی کے نزدیکی میڈیا چینل سی این این نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب، چین کی مدد سے بیلیسٹک میزائل بنا رہا ہے۔

سی این این نے دعوی کیا ہے کہ امریکا کی خفیہ ایجنسی کی رپورٹوں اور سیٹیلائٹ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، چین کی مدد سے بیلیسٹک میزائل بنا رہا ہے۔

سی این این نے جمعرات کی اپنی خصوصی نشریات میں یہ دعوی کیا۔ اس رپورٹ کے آغاز میں امریکا کے تین خفیہ ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا گیا کہ سعودی عرب نے ماضی میں چین سے بیلیسٹک میزائل کی خریداری کی تھی لیکن اب تک وہ بیلیسٹک میزائل بنانے کی توانائی کا حامل نہيں تھا۔

 

سی این این نے دعوی کیا کہ سی این این کو ملنے والی سیٹیلائٹ تصاویر سے بھی پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب کی بادشاہی ایک ہی جگہ پر موجودہ وقت میں کم از کم ہتھیاروں کی پیداوار کر رہا ہے۔

امریکی چینل سی این این کو امریکی خفیہ ایجنسی کے دو با خبر ذرائع نے بھی یہ اطلاع دی ہے۔

رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ وائٹ ہاوس میں قومی سیکورٹی کونسل کے عہدیداروں سمیت سینئر حکام نے بھی اس کی تائید کی ہے کہ سعودی عرب خفیہ طریقے سے بیلیسٹک میزائل بنا رہا ہے۔

ٹیگس