Dec ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۲:۲۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب منشیات کا اڈا بن گیا ہے: امریکی جریدہ

ایک امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، مشرق وسطی میں منشیات کے مرکز میں تبدیل ہو چکا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی میگزین فارن پالیسی نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ملکی اعتقادات اور ثقافت کو تبدیل کرنے کے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے اقدامات کے سایے میں سعودی عرب میں منشیات کے استعمال میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

فارن پالیسی نے اپنی رپورٹ میں سعودی عرب کے معاشرے کی صورتحال اور نوجوانوں کے درمیان منشیات کے استعمال میں تیزی سے ہونے والے اضافے پر روشنی ڈالی۔ امریکی جریدہ لکھتا ہے کہ سعودی عرب کے قدیمی معاشرے میں تبدیلی کے باوجود اس بات کی امید تھی کہ منشیات کے استعمال میں کمی واقع ہوگی لیکن منشیات کے استعمال میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں نشہ آور دواؤں کی درآمد آسان ہو گئي ہے اور اس طرح سے یہ ملک مغربی ایشیا میں منشیات کے دارالحکومت کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں منشیات کے بازار میں کافی فائدہ ہے اور منشیات کے مطالبات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔

فارن پالیسی نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ سعودی عرب میں منشیات کا مسئلہ، خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے اور اس ملک کے فوجی حکام نے گزشتہ ایک مہینے کے دوران 3 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ نشہ آور دواؤں کو ضبط کیا تھا اور منشیات کی اسمنگلنگ کی تین کاروائیوں کو ناکام بنایا تھا۔

ٹیگس