Dec ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۰:۴۷ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کی بیلیسٹک میزائل کا مسئلہ، امریکی حکام کو تشویش

بیلیسٹک میزائل بنانے کے بارے میں سعودی عرب اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بارے میں سی این این نے جو رپورٹ نشر کی ہے اس کے بارے میں ایک امریکی سینیٹر نے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ معاہدہ، علاقے میں ہتھیاروں کی رقابت کا سبب بنے گا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے خارجہ امور کی کمیٹی کے ایک رکن ایڈ مارکی نے ٹوئٹ پر چین اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے امریکی کانگریس سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسا قانون منظور کرے جس سے سعودی عرب میں عام تباہی کے ہتھیاروں کی ساخت اور پیداوار کو روکا جا سکے۔

سی این این نے جمعے کو ایک رپورٹ شائع کی تھی جس کے مطابق سعودی عرب، چین کی مدد سے بیلیسٹک میزائل بنا رہا ہے اور یہ ایسا کام ہے جس کے مشرق وسطی پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے اور ویانا مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لئے صدر بائیڈن کی کوششوں کو دھچکا لگے گا۔  

سی این این نے تین امریکی ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا تھا کہ یہ واضح ہے کہ ماضی میں سعودی عرب، چین سے بیلیسٹک میزائل خریدتا تھا لیکن ابھی تک وہ اسے بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

ٹیگس