Jan ۰۳, ۲۰۲۶ ۱۲:۵۸ Asia/Tehran
  • پاکستان: مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فضائیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر، سے جاری اعلامیے کےمطابق ’تیمور ائیر لانچڈ کروز میزائل600 کلومیٹر تک زمینی اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کم بلندی پر پرواز کی صلاحیت، دشمن کے ایئر اور میزائل ڈیفنس سسٹموں کو چکمہ دینے میں مؤثر ہے جب کہ تیمور کروز میزائل جدید نیوی گیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ پاکستانی افواج کے سینیئر افسران اور سائنس دانوں نے کیا جب کہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سائنس دانوں اور انجینیئروں کو مبارکباد دی۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

دوسری جانب صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے پاکستانی فضائیہ کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

 

ٹیگس