Dec ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
  • عراق: استقامتی کمانڈروں کی یاد میں کرکوک میں نمائش کا اہتمام

استقامتی کمانڈروں شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہیٹ جنرل ابو مہدی المہندس کی دوسری برسی کے موقع پر کرکوک عراق میں ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں کرکوک کے ارکان قومی اسبلی غریب تازہ لی، صلاح الدین کے رکن پارلیمنٹ مہدی تقی الامرلی اور شمالی عراق میں الحشدالشعبی کے ثپٹی کمانڈر ابو مصطفی الامامی اور بعض قبائیلی عمائدین نے شرکت کی۔ اس ثقافتی نمائش میں قرآن مجید، کتابوں اور نینو سمیت مختلف دیگر اسٹال بھی لگائے گئے۔

اسی طرح عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید جنرل ابو مہدی المہندس کی یاد میں ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس نمائش میں تحریک مزاحمت کے مایہ ناز شہید کمانڈروں منجملہ سپاہ پاسداران انقللاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر شہید جنرل ابو مہدی المہندس کی مختلف تصاویر پیش کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس تین جنوری کو امریکی دہشتگرد فوج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کو ان کے ساتھیوں کے ہمراہ فضائی حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔

 شہید قاسم سلیمانی حکومت عراق کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہنچے تھے اور وہ حکومت عراق کے مہمان تھے۔

 

ٹیگس