Dec ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • بیت المقدس میں فلسطینیوں کے رہائشی مکانات پر صیہونیوں کی جارحیت

مقبوضہ بیت المقدس میں غاصب صیہونی فوجیوں نے ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں پر حملہ کر کے کئی گھروں کو مسمار کر دیا۔

اناتولی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الولجہ دیہی علاقے کی کونسل کے صدر خضر الاعرج نے کہا ہے کہ قدس کی غاصب و جابر صیہونی حکومت کے دہشتگرد فوجیوں نے اس علاقے کے ایک تہائی مکینوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی وارننگ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دیہی علاقے میں تقریبا 3000 لوگ زندگی بسر کرتے ہیں اور ملنے والی دھمکی کے بعد تقریبا 200 افراد کے اس علاقے سے نکلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے حکام اس علاقے کے مکینوں سے اس قسم کا برتاؤ کرتے ہیں جیسےوہ ان کے زیر قبضہ اور زیر کنٹرول ہیں۔ قدس کی غاصب و جابر صیہونی حکومت کے دہشتگرد فوجیوں نے جاری سال 2021 میں 950 فلسطینیوں کے گھروں اوران سے متعلق املاک کو ویران کردیا۔

ٹیگس