Dec ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکی فوجیوں کی حیثیت جنگی نہیں،صرف مشیر کی ہے: یحیی رسول

عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوجی جنگی مقصد سے نہیں بلکہ مشیر کی حیثیت سے تعینات رہیں گے۔

الفرات نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی رسول نے کہا کہ عراق میں امریکی اتحاد کا کوئی جنگی فوجی موجود نہیں ہے اور وہ عراق میں موجود بیرونی فوجی صرف مشیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ 

یحیی رسول نے کہا کہ اس وقت عین الاسد اور الحریر فوجی چھاؤنیوں میں بیرونی فوجی موجود ہیں اور ان فوجیوں کی تعداد معین کرنا امریکی اتحاد کی ہماہنگی سے عراقی فوجی کمان کی ذمہ داری ہے۔

امریکی حکام، عراق سے بیرونی فوجیوں کے  انخلا کے سلسلے میں اس ملک کی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے بل سے بچنے کے لئے عراق میں اپنی موجودگی کی ماہیت تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق کے عوام اور سیاسی جماعتیں اپنے ملک سے دہشتگرد امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کی خواہاں ہیں اور اس ملک کی پارلیمنٹ بیرونی فوجیوں کے انخلاء کا بل منظور کر چکی ہے۔

ٹیگس