ترک عوام کو صدر اردوغان نے دی لالی پاپ،اقتصادی میدان میں ترکی کا ہوگا نام
ترک صدر کا دعوی ہے کہ ان کے ملک کا اقتصاد پیشرفت کر رہا ہے۔
رجب طیب اردوغان نے نئے سال کے موقع پر اپنے پیغام میں وعدہ کیا ہے کہ انہوں نے اقتصاد کے لئے جو ہدف مد نظر رکھا ہے اس کی وجہ سے ترکی، جلد ہی دنیا کے دس بڑے اقتصاد کا حصہ بن جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مضبوط جمہوریت اور پیشرفت کی مناسب توانایوں کی وجہ سے ترقی یافتہ ترکی اپنے مستقبل کا فیصلہ خود ہی کرے گا۔
اردوغان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے سے ترکی کے اقتصاد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہی سبب ہے کہ ترکی کے اقتصاد کو تاریخی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے غیر ملکی کرنسیوں خاص طور پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں ترکی کی قومی کرنسی لیرہ کی قیمت میں گراوٹ کے بارے میں کہا کہ حالیہ اقتصادی مسائل، ترکی کے ترقی یافتہ اقتصاد کی حقیقت کے مطابق نہیں ہے۔
ترک صدر نے کہا کہ ان کی حکومت نے اقتصادی بحران کو کنٹرول کر لیا ہے۔
ترکی کے صدر کا یہ دعوی ایسی حالت میں ہے کہ جب غیر ملکی کرنسیوں خاص طور پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں ترکی کی قومی کرنسی کی قیمت کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ ترکی میں انفلیشن ریٹ اس وقت 21 فیصد سے زائد ہے۔
یہ مسئلہ ترکی کے اندر لوگوں کی ناراضگی کی وجہ بھی بنا ہوا ہے۔ ترکی کی کرنسی کی حثیت کم ہونے اور اس ملک میں مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے لوگوں کے اندر ناراضگی پائی جاتی ہے۔