صنعاء ایر پورٹ پر جارح سعودی اتحاد کی بمباری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i398726-صنعاء_ایر_پورٹ_پر_جارح_سعودی_اتحاد_کی_بمباری
جارح سعودی اتحاد کے بمبار جہازوں نے صنعاء ہوائی اڈے پر تین بار بمباری کی۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jan ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۴:۵۲ Asia/Tehran
  • صنعاء ایر پورٹ پر جارح سعودی اتحاد کی بمباری

جارح سعودی اتحاد کے بمبار جہازوں نے صنعاء ہوائی اڈے پر تین بار بمباری کی۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق مآرب کی جانب یمنی فوج اور عوامی رضا کارفورسز کی پیشقدمی کے بعد گزشتہ ہفتوں کے دوران جارح سعودی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا اور کل تین مرتبہ صنعاء ایئرپورٹ پر بمباری کی۔

سعودی عرب یمن پر 26 مارچ سنہ 2015 سے حملے کر رہا ہے۔ اس دوران دسیوں ہزار یمنی شہید و زخمی ہوئے اور دسیوں لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔ سعودی اتحاد نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کی وجہہ سے یمن کو اشیاء خوردونوش اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

سعودی اتحاد کی بمباری میں یمن کا 85 فی صد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے جس کی وجہہ سے یمن کو بہت سے مشکلات کا سامنا ہے۔