Jan ۰۷, ۲۰۲۲ ۲۳:۱۹ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی پول کھل گئی، فوجی ترجمان کا جھوٹ پکڑا گیا

لبنانی میڈیا نے صیہونی فوج کے نئے جھوٹ کو برملا کر دیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ایک ڈرون طیارے کو سرنگوں کرنے کے صیہونی فوج کے دعوے کے بعد لبنان کے ایک اخبار نے اسرائیلی فوج کی جھوٹ کی پول کھول دی۔

صیہونی فوج کے عربی زبان کے ترجمان آویخای ادرعی نے تصویریں شیئر کرکے ٹوئٹر پر دعوی کیا کہ اسرائیلی فوج نے ابھی حال ہی میں حزب اللہ لبنان کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا جس کو جاسوسی اور اطلاعات جمع کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا۔

اسرائیل کے فوجی ترجمان نے دعوی کیا کہ مذکورہ ڈرون طیارے میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کی خفیہ تصاویر ہیں جو تل ابیب کے ہاتھ لگ گئي ہے۔

لبنان کے الاخبار نے اپنی رپورٹ میں اس موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھا کہ گویا یہ ویسا ہی ویڈیو جو سعودی عرب کی سربراہی والے اتحاد نے جاری کی تھی جس میں یمن میں حزب اللہ کی سرگرمیوں کا دعوی کیا گیا تھا، اسرائیل کا یہ وہی ڈراما ہے، مذکورہ ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی مذاق اڑایا گیا کیونکہ پختہ ثبوت پیش نہیں کئے گئے۔

لبنانی اخبار لکھتا ہے کہ اس طرح کا دعوی، اسرائیل کی حماقت کو واضح کرتا ہے کیونکہ یہ تصویر خود صیہونی فوج کے ترجمان کی بات کی ہی تردید کرتی ہے۔ ان تصاویر میں سے ایک میں ایک نوجوان نظر آ رہا ہے جس کے بارے میں دعوی کیا گيا کہ وہ حزب اللہ کا رکن ہے جبکہ وہ سادہ لباس پہنے ہے اور ایک عام جگہ پر کھڑا ہے جہاں پر گاڑیاں وغیرہ کھڑی نظر آ رہی ہیں، وہاں پر کوئی پرچم وغیر نظر نہيں آ رہا ہے کہ جس سے پتہ چلے کہ یہ نوجوان حزب اللہ کا ہے۔

لبنانی اخبار لکھتا ہے کہ ڈرون طیارے کی ایک دوسری تصویر جس کے بارے میں دعوی کیا گیا ہے کہ اسے مار گرایا گیا ہے،  mavic 2 pro کواڈ کاپٹر سے کافی ملتی ہے جو فلموں اور شادی کے پروگراموں میں ویڈیو بنانے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا یہ دعوی ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ ابھی حال ہی میں حیفا کے سمندر میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

ٹیگس