Jan ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • حزب اللہ لبنان نے ایک بار پھر اپنی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی پابندی کا اعادہ کیا ہے۔

صیہونی دشمن کی جانب سے مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے باوجود حزب اللہ لبنان نے بار پھر اپنی جانب سے معاہدے کی پابندی کا اعادہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  حزب اللہ لبنان کے ایک وفد نے آرتھوڈوکس چرچ کے پادری پاتریارک آرام اول سے ملاقات کی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے وفد نے جنگ بندی معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وفد نے ایک ایسے مضبوط لبنانی حکومت کے قیام کی ضرورت پر زور دیا جو ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور خاص طور پر جنوبی سرحدوں کی سیکورٹی کو مستحکم کرنے پر قادر ہو۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

حزب اللہ لبنان نے ملک کے دفاع کے لئے قومی دفاعی حکمت عملی یا قومی منصوبے کے تحت ہر ممکن تعاون کے لئے اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

اس ملاقات میں پادری پاتریارک آرام اول نے بھی تمام لبنانی طبقات کے درمیان گفتگو، اتحاد اور نفرت و اختلافات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے لبنان کے بارے میں پوپ لیو چہار دہم کے اتحاد اور ہم آہنگی کے پیغام کو بھی دہرایا اور کہا کہ اتحاد کے ذریعے ہی لبنان کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔

 

اُدھر دہشتگرد صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں الزھرانی شاہراہ پر ایک گاڑی کو اپنے ڈرون سے نشانہ بنایا۔

اس حملے میں ایک لبنانی شہری شہید ہوگیا۔ صہیونی ٹولے کا دعوی ہے کہ اس حملے میں حزب اللہ کے ایک رکن کو نشانہ بنایا ہے۔

 

ٹیگس