Jan ۰۷, ۲۰۲۲ ۲۳:۲۹ Asia/Tehran
  • مزاحمتی گروہوں نے امریکی سازش ناکام بنا دی: عراقی کمانڈر

عراقی رضاکار فورس سید الشہداء بریگیڈ کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ امریکا، عراق کو اپنا گا‎ؤں سمجھتا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سید الشہداء بریگیڈ کے سکریٹری جنرل ابو آلاء الولائی کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کے برخلاف، امریکی ڈرون طیارے بدستور عراق میں موجود ہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا، عراق کو اپنا ایک گاؤں سمجھتا ہے۔

انہوں نے جمعے کی شام فتح کے کمانڈروں کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر یہ بات کہی۔

العہد چینل کی رپورٹ کے مطابق سید الشہداء بريگیڈ کے سکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مزاحمتی گروہوں کی موجودگی اور ان کی دور اندیشی نے شیعوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی ساری سازشوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غاصب امریکی فوجیوں کا کوئی بھی قانونی جواز نہیں ہے اور وہ عراق میں موجودگی کے لئے بدستور فریب دے رہے ہيں۔

عراقی رضاکار فورس کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ امریکا نے 500 سے زائد فوجی پروازیں انجام دیں، یہ ڈرون طیارے عراق کے جنوبی علاقوں میں کیا کر رہے ہیں۔

سید الشہداء بریگیڈ کے سکریٹری جنرل ابو آلاء الولائی کا کہنا ہے کہ امریکی طیارے بدستور اڑانیں بھر رہے ہیں اور اسرائیلی ان پروازوں کو اپنے مفاد میں استعمال ک رہا ہے۔

ٹیگس