عراق امریکی اتحاد کے کانوائے پر ایک دن میں تیسرا حملہ+ ویڈیو
Jan ۱۱, ۲۰۲۲ ۰۶:۲۷ Asia/Tehran
عراق میں امریکی اتحاد کا ساز و سامان لے جانے والے ایک ٹرک پر صوبہ صلاح الدین میں حملہ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ سڑک کے کنارے لگے بم کے ذریعے کیا گیا تھا۔
صوبہ صلاح الدین کے النباعی کے علاقے میں یہ دھماکہ ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہيں ہوا اور صرف ٹرک اور اس پر لدے سامان کو نقصان پہنچا۔
گزشتہ روز ہونے والا یہ دھماکہ ایک دن میں امریکی فوجی اتحاد پر ہونے والا تیسرا حملہ تھا۔