Jan ۱۱, ۲۰۲۲ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
  • شام میں قومی مصالحت کی مہم تیز، دیرالزور میں 22 ہزار لوگوں نے اسلحہ حکومت کے حوالے کر دیا

شام میں قومی مصالحت کی کوشش میں آ رہی تیزی کے بیچ دیر الزور میں قریب 22 ہزار  لوگ اپنے اسلحے رکھ کر اس مہم میں شامل ہو گئے ہیں۔ دہشتگردوں کے اہم مرکز رقہ میں بھی ایسی ہی کوششیں جاری ہیں۔

گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک 22 ہزار لوگ مرکزی حکومت کے خلاف استعمال ہونے والے اسلحے رکھ کر قومی مصالحتی مہم میں شامل ہو چکے ہیں۔

دیر الزور کے کچھ قبیلوں کے سرداروں نے نیوز ایجنسی سانا کو بتایا کہ سیرين ڈیموکریٹک فورس نے لوگوں کو قومی مصالحت کی مہم میں شامل ہونے سے روکنے کی کوشش کی مگر اس کے باوجود، اس علاقے میں سرکاری مراکز میں ایسے لوگوں کا تانتا بندھا ہوا ہے جو اسلحے رکھ کر اس مہم کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

اسی طرح دہشتگردوں کا اہم ٹھکانہ سمجھے جانے والے رقہ شہر سے بھی یہ خبر  آئی ہے کہ شہر کا ایک اسکول ایسے لوگوں کی رفت و آمد کا مرکز بن گیا ہے جو اسلحے رکھ کر قومی مصالحتی مہم میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

ٹیگس