Jan ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
  • عراق کے صدر کا عنقریب انتخاب عمل میں آئے گا

عراقی پارلیمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ صدارتی انتخابات کے لئے ناموں کا اندراج کئے جانے کا عمل شروع ہو گیا ہے اور آئںدہ ایک ماہ کے اندر عراق کے نئے صدر کا انتخاب عمل میں آ جائے گا۔

عراقی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی ارکان پارلیمنٹ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صدارتی انتخابات کے لئے ناموں کا اندراج کئے جانے کا عمل شروع ہو گیا ہے اور آئندہ ایک ماہ کے اندر عراق کے نئے صدر کا انتخاب عمل میں آ جائے گا۔

عراقی آئین کے مطابق آئندہ آٹھ فروری تک عراق کے نئے صدر کا انتخاب عمل میں آجانا چاہئے۔ عراق کی دونوں بڑی کرد جماعتوں کے درمیان اس سلسلے میں مفاہمت کا عمل جاری ہے اور جلد ہی صدارتی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عراق میں پانچویں پارلیمنٹ کی کاروائی گذشتہ اتوار کو شروع ہو چکی ہے۔  پارلیمنٹ کے افتتاح کے بعد اپنے پہلے ٹوئٹ میں مقتدیٰ الصدر کا کہنا تھا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکروں کے انتخاب کا اہم ترین مرحلہ کامیابی کے ساتھ طے کرلیا گیا ہے جس پر میں قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ٹیگس