Jan ۱۱, ۲۰۲۲ ۲۳:۲۷ Asia/Tehran
  • صدام کو سزائے موت سنانے والا صدارتی امیدوار کی دوڑ میں

عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کو سزائے موت سنانے والا ایک جسٹس نے صدارتی عہدے کے لئے نامزد کر دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام پر مقدمہ چلانے والے جسٹس زرکار امین، صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہيں۔

ناس نیوز کی ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ زرکار امین نے کردی زبان کے میڈیا چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے صدارتی عہدے کے لئے اپنی نامزدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

زرکار امین کی پیدائش 1957 میں سلیمانیہ صوبے میں ہوئی تھی اور صدام پر مقدمہ چلانے والی بینچ میں وہ بھی شامل تھے۔

عراقی آئین کے مطابق آئندہ آٹھ فروری تک عراق کے نئے صدر کا انتخاب عمل میں آجانا چاہئے۔ عراق کی دونوں بڑی کرد جماعتوں کے درمیان اس سلسلے میں مفاہمت کا عمل جاری ہے اور جلد ہی صدارتی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عراق میں پانچویں پارلیمنٹ کی کاروائی گذشتہ اتوار کو شروع ہو چکی ہے۔  پارلیمنٹ کے افتتاح کے بعد اپنے پہلے ٹوئٹ میں مقتدیٰ الصدر کا کہنا تھا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکروں کے انتخاب کا اہم ترین مرحلہ کامیابی کے ساتھ طے کرلیا گیا ہے جس پر میں قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ٹیگس