Jan ۱۳, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۲ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی وحشیانہ حرکت، جیلوں میں قید سیکڑوں قیدی، خطرناک مرض میں مبتلا، پھر بھی...

اسرائیل کی جیل میں قید سیکڑوں قیدی بیمار ہیں ۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے اسیروں کے امور کی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں 600 سے زائد قیدی ہيں جن میں سے دسیوں قیدی کینسر جیسے خطرناک مرض میں مبتلا ہیں۔

عبد الناصر فروانہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جیل میں قید درجنوں فلسطینی قیدی دل کی بیماری، کیسنر اور کڈنی کی بیماری جیسی خطرناک اور جان لیوا مرض میں مبتلا ہیں جبکہ کچھ پیرالائزڈ ہو چکے ہیں اور بغیر کسی مدد کے رفع حاجت تک بھی نہیں کر سکتے۔

فلسطین کے اس سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ یہ وہ افراد ہیں جن کو خطرناک اور جان لیوا بیماری ہے اور اگر سارے مریضوں کا چیک اپ کیا جائے تو مریضوں کی تعداد یقینی طور پر بڑھ جائے گی۔

در ایں اثنا ناصر ابو حمید نامی فلسطینی قیدی کی حالت بدتر ہوگئی ہے اور وہ کینسر میں مبتلا ہیں اور گزشتہ کئی دنوں سے کوما میں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت اسرائیل کی جیل میں قید فلسطینی قیدیوں اور اسیروں کی تعداد 4500 سے زائد ہوگئی ہے جن میں 40 خواتین، 170 بچے ہیں جبکہ 380 افراد کو بغیر کسی جرم کے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

543 قیدیوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ بیمار قیدیوں کی تعداد 700 ہے جن میں 300 قیدی خطرناک مرض میں مبتلا  ہیں۔

ٹیگس