Jan ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں اور صیہنی فوجیوں میں جھڑپیں، دسیوں فلسطینی زخمی

مقبوضہ فلسطین کے غرب اردن کے علاقے نابلس میں فلسطینیوں اور غاصب صیہونی فوجیوں میں ہونے والی جھڑپ میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں اور غاصب صیہونی فوجیوں کے درمیان یہ جھڑپ جمعرات کی رات غرب اردن کے علاقے نابلس کے برقہ علاقے میں ہوئی جس میں کم از کم چالیس فلسطینی زخمی ہو گئے۔ صیہونی فوجیوں نے ربڑ کی گولیوں سے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا۔

اُدھر النقب کے تل السبع علاقے میں فلسطینیوں نے شدید احتجاج کیا جس کے دوران صیہونی فوجیوں سے ان کی جھڑپ بھی ہوئی۔ یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب صیہونی فوجی ایک فلسطینی نوجوان لڑکی کو زمین پر گرا کر اسے گھسیٹ رہے تھے۔

مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے وہ علاقے ہیں جہاں صیہونی حکومت فلسطینیوں کو ترک وطن کرنے پر مجبور کرتی رہی ہے جبکہ فلسطینی عوام ہر ممکن شکل میں اپنی مزاحمت و استقامت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ٹیگس