Jan ۱۴, ۲۰۲۲ ۲۳:۴۷ Asia/Tehran
  • مزاحمتی گروہوں کا اعلان، امریکی سفارتخانے پر حملے میں ہمارا ہاتھ نہیں

عراق کی رضاکار فورس عصائب اہل الحق کا کہنا ہے کہ مزاحمتی گروہوں نے امریکی سفارتخانے کو نشانہ نہیں بنایا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مزاحمتی گروہ عصائب اہل الحق کے سکریٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی نے تاکید کی کہ گرین زون علاقے میں اس وقت حملہ، اور وہ بھی اسی قدیمی روش سے، مزاحمتی گروہ کی جانب سے نہیں ہوا ہے، مزاحمتی گروہوں نے امریکی سفارتخانے کو نشانہ نہيں بنایا ہے۔

انہوں نے گزشتہ رات امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملے کا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کا مقصد، صورتحال کو خراب کرنا ہے۔

عراق کے مزاحمتی گروہ عصائب اہل الحق کے سکریٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی نے ٹوئٹ کر کہا کہ گرین زون علاقے میں اس وقت حملہ، اور وہ بھی اسی قدیمی روش سے، مزاحمتی گروہ کی جانب سے نہیں ہوا ہے، مزاحمتی گروہوں نے امریکی سفارتخانے کو نشانہ نہيں بنایا ہے۔

در ایں اثنا عراق کے صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر کا کہنا ہے کہ مزاحمت کے کچھ دعویداروں نے امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنایا، اس حملے میں کچھ عام شہری بھی زخمی ہوئے۔

مقتدی صدر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عراقی قوم کو دھوکے میں نہيں آنا چاہئے، کہا کہ وہ یہ کام کر رہے ہیں تاکہ عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا تاخیر کا شکار ہو جائے۔

ٹیگس